اشعار12

عشق اک میرؔ بھاری پتھر ہے کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں

دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں

یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں

ہستی اپنی حباب کی سی ہےیہ نمائش سراب کی سی ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں

نازکی اس کے لب کی کیا کہیے پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں