Ashk Aankh Mein Phir Atak Raha Hai
اشک آنکھ میں پھر اٹک رہا ہے
अश्क आँख में फिर अटक रहा है
غزل
۱ منٹ کا مطالعہاشک آنکھ میں پھر اٹک رہا ہے
کنکر سا کوئی کھٹک رہا ہے
Ashk aankh mein phir atak raha hai
Kankar sa koi khatak raha hai
میں اس کے خیال سے گریزاں
وہ میری صدا جھٹک رہا ہے
تحریر اسی کی ہے مگر دل
خط پڑھتے ہوئے اٹک رہا ہے
ہیں فون پہ کس کے ساتھ باتیں
اور ذہن کہاں بھٹک رہا ہے
Hain phone pe kis ke saath baatein
Aur zehan kahan bhatak raha hai
हैं फ़ोन पे किस के साथ बातें
और ज़ेहन कहाँ भटक रहा है

پروین شاکر1952–1994
پروین شاکر اردو کی ایک ایسی ممتاز اور ندرت آفریں شاعرہ تھیں جنہوں نے نسوانی احساسات، محبت کی شدت اور سماجی جبر کے خلاف بے باک آواز اٹھا کر نسوانی غزل کو ایک نیا اور جدید جہت عطا کی۔
مکمل پروفائل دیکھیں →


تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…
ابھی کوئی تبصرہ نہیں — سب سے پہلے اپنی رائے دیں۔