Dasht-e-Dil Mein Sarab Taaza Hain
دشت دل میں سراب تازہ ہیں
दश्त-ए-दिल में सराब ताज़ा हैं
غزل
۱ منٹ کا مطالعہدشت دل میں سراب تازہ ہیں
بجھ چکی آنکھ خواب تازہ ہیں
Dasht-e-dil mein sarab taaza hain
Bujh chuki aankh khwaab taaza hain
داستان شکست دل ہے وہی
ایک دو چار باب تازہ ہیں
کوئی موسم ہو دل گلستاں میں
آرزو کے گلاب تازہ ہیں
دوستی کی زباں ہوئی متروک
نفرتوں کے نصاب تازہ ہیں
آگہی کے ہماری آنکھوں پر
جس قدر ہیں عذاب تازہ ہیں

امجد اسلام امجد اردو کے وہ نامور اور ہر دلعزیز شاعر اور ڈرامہ نگار تھے جنہوں نے اپنی پُر اثر شاعری اور ٹیلی ویژن کے لازوال ڈراموں کے ذریعے برصغیر کے ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔
مکمل پروفائل دیکھیں →


تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…
ابھی کوئی تبصرہ نہیں — سب سے پہلے اپنی رائے دیں۔