اشعار9

ہستی اپنی حباب کی سی ہےیہ نمائش سراب کی سی ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں

نازکی اس کے لب کی کیا کہیے پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں

میرؔ ان نیم باز آنکھوں میںساری مستی شراب کی سی ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں

پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں

عاشق سا تو سادہ کوئی اور نہ ہوگا دنیا میں جی کے زیاں کو عشق میں اس کے اپنا وارا جانے ہے

— میر تقی میر
غزل دیکھیں