Aaj Bhi Tishnagi Ki Qismat Mein
آج بھی تشنگی کی قسمت میں
आज भी तिश्नगी की क़िस्मत में
غزل
۱ منٹ کا مطالعہآج بھی تشنگی کی قسمت میں
سم قاتل ہے سلسبیل نہیں
Aaj bhi tishnagi ki qismat mein
Sam qaatil hai salsebeel nahin
سب خدا کے وکیل ہیں لیکن
آدمی کا کوئی وکیل نہیں
ہے کشادہ ازل سے روئے زمیں
حرم و دیر بے فصیل نہیں
Hai kushaada azal se roo-e-zameen
Haram-o-dair be-faseel nahin
زندگی اپنے روگ سے ہے تباہ
اور درماں کی کچھ سبیل نہیں
Zindagi apne rog se hai tabaah
Aur darmaan ki kuchh sabeel nahin

جون ایلیا1931–2002
جون ایلیا بیسویں صدی کے ان ممتاز ترین اور منفرد جدید شعرا میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی باغیانہ طبیعت، انوکھے اسلوب اور تلخ نوائی کے سبب عوام اور خواص دونوں میں یکساں مقبول ہوئے۔
مکمل پروفائل دیکھیں →


تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…
ابھی کوئی تبصرہ نہیں — سب سے پہلے اپنی رائے دیں۔